QR CodeQR Code

لاہور میں استحکام پاکستان مارچ نکالنے پر تحریک لبیک کے قائدین کیخلاف مقدمہ درج

27 Mar 2019 12:03

پولیس ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے استحکام پاکستان مارچ کی قیادت کرنیوالے رہنماؤں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے اوروہ مختلف مقدمات میں ضمانت پر تھے، اس کے باوجود انہوں نے مارچ کی قیادت کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ پولیس نے ایف آئی آر 126/19درج کرلی ہے جب کے تحت جلد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 23مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ’’استحکام پاکستان مارچ‘‘نکالنے پر تحریک لبیک کے قیادت اور کارکنوں کے خلاف تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے استحکام پاکستان مارچ کی قیادت کرنیوالے رہنماؤں کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے اوروہ مختلف مقدمات میں ضمانت پر تھے، اس کے باوجود انہوں نے مارچ کی قیادت کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

پولیس نے ایف آئی آر 126/19درج کرلی ہے جب کے تحت جلد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان مارچ نکالنے پر مقدمہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دربارمیاں میرؒ سے مینار پاکستان تک مارچ کیا گیا، مارچ میں پاکستان زندہ باد، تحریک لبیک زندہ باد کے علاوہ کوئی نعرہ بھی نہیں لگایا گیا پھر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے یہ کس کو خوش کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 785407

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785407/لاہور-میں-استحکام-پاکستان-مارچ-نکالنے-پر-تحریک-لبیک-کے-قائدین-کیخلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org