0
Wednesday 27 Mar 2019 13:41

پشاور، گوشت کی خرید و فروخت پر انگریز دور سے جاری ہفتہ وار ناغہ ختم

پشاور، گوشت کی خرید و فروخت پر انگریز دور سے جاری ہفتہ وار ناغہ ختم
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گوشت کی خرید و فروخت پر انگریز دور سے جاری ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔ ضلعی حکومت کے اس اقدام کے بعد پشاور کے مشہور نمک منڈی بازار میں بھی روایتی کھانوں کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ پشاور میں گوشت کی خرید و فروخت پر عائد ہفتہ وار ناغہ ختم کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں پکے ہوئے گوشت کی خرید و فروخت منگل اور بدھ کے روز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق ان احکامات کے تحت ناغے کے دنوں میں جانور ذبح کرنے پر بدستور پابندی جاری رہے گی۔ اس معاملے پر صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے، اس معاملے پر چیف سیکرٹری سے بات کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 785424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش