0
Monday 13 Jun 2011 16:20

فاٹا اور خیبر پختونخواہ صحافیوں کے لئے قبرستان بنتا جا رہا ہے

فاٹا اور خیبر پختونخواہ صحافیوں کے لئے قبرستان بنتا جا رہا ہے
پشاور:اسلام ٹائمز۔ شہید صحافی اسفند یار خان کی نماز جنازہ نواحی علاقہ ناصر پور میں ادا کی گئی۔ جس میں صحافی برادری سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ماحول سوگوار رہا۔ نماز جنازہ کے بعد میت کی تدفین ناصر پور کے قبرستان میں کر دی گئی۔ اسفند یار خان گذشتہ کئی سالوں سے پشاور میں صحافت کے پیشے سے منسلک تھا۔ گزشتہ دن خیبر سپر مارکیٹ میں پہلے دھماکے کے فورا بعد اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے وہ جونہی جائے وقوعہ پہنچا تو دوسرے دھماکے کی زد میں آ کر  شہید ہو گیا۔  فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں اس سے پہلے بھی متعدد صحافی اپنی صحافتی ذمہ داریوں کے دوران یا روٹین کی زندگی کے دوران قتل کئے جا چکے ہیں، چنانچہ ایسا لگ رہا ہے کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا  صحافیوں کے لئے قبرستان بنتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 78545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش