QR CodeQR Code

علامہ راجہ ناصر عباس سے ندیم افضل چن کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے مزاج پرسی اور نیک خواہشات کا اظہار

27 Mar 2019 16:48

ترجمان وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ احتسابی عمل، ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں، انشااللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حکومت کے ہر مثبت اقدام میں ساتھ دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات و عیادت کی۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، ملاقات میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور علامہ اعجاز بہشتی بھی شریک تھے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ترجمان وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے عمل میں حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بے رحمانہ کاروائی کرے، ملکی سلامتی اور دفاع کے لئے حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں، انشااللہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حکومت کے ہر مثبت اقدام میں ساتھ دے گی۔


خبر کا کوڈ: 785462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785462/علامہ-راجہ-ناصر-عباس-سے-ندیم-افضل-چن-کی-ملاقات-وزیراعظم-طرف-مزاج-پرسی-اور-نیک-خواہشات-کا-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org