0
Wednesday 27 Mar 2019 18:13

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس، سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلٰی سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملک اندرونی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کو کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری کریک ڈاون پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم کے بیان پر افغان حکام کے حالیہ ردعمل پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری خارجہ نے افغان امن مذاکرات کے معاملے پر بریفنگ دی اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات پر بھی تبادلہ خیال گیا، جبکہ بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان میں امن سے پورے خطے کا امن جڑا ہے، پاکستان افغانستان میں امن کے لئے مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 785467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش