0
Wednesday 27 Mar 2019 18:17

کراچی، رہائشی عمارتوں میں کاروبار کی روک تھام نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ برہم

کراچی، رہائشی عمارتوں میں کاروبار کی روک تھام نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ برہم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی رہائشی عمارتوں میں کاروبار کی روک تھام نہ ہونے پر سندھ ہائیکورٹ کے جج حکام پر برس پڑے، عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے سمیت دیگر افسران کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکم پر عمل کیوں نہیں کیا جا رہا، لگتاہے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا پڑیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کی رہائشی عمارتوں میں کاروبار کرنے کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ڈی جی کے ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ ڈی جی کے ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکام عدالتوں میں پیش ہونے سے گریزاں ہیں یا ان کے پاس وضاحت کیلئے کچھ ہے ہی نہیں، لگتا ہے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا پڑیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ حکم دیا تھا رہائشی عمارتوں میں کاروبار کی روک تھام یقینی بنائی جائے، عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں کیا جا رہا۔ عدالت نے ڈی جی کے ڈی اے، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو 29 اپریل کو پھر طلب کرلیا اور ساتھ ہی وارننگ بھی دی کہ تینوں افسر پیش نہ ہوئے، تو سخت حکم نامہ جاری کر دیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لائنز ایریا کی رہائشی عمارتوں میں عدالتی حکم کے برخلاف تجارتی کام جاری ہے، جبکہ بل بورڈز بھی کچھ عرصے کیلئے ہٹائے گئے، اب پھر لگ گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 785469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش