0
Wednesday 27 Mar 2019 18:21

لاہور، رقص نہ کرنے پر خاتون پر شوہر کا تشدد، شیریں مزاری کا نوٹس، شوہر اور ملازم گرفتار

لاہور، رقص نہ کرنے پر خاتون پر شوہر کا تشدد، شیریں مزاری کا نوٹس، شوہر اور ملازم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے لاہور میں شوہر دوستوں کے سامنے رقص نہ کرنے پر خاتون پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لے لیا، خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ کاہنہ کی حدود میں اسماء پر شوہر کے تشدد کا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا، تھانہ کاہنہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مزید کارروائی کے لئے اسماء کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔ ایف آئی آر میں خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ 4 سال قبل میری شادی میاں فیصل سے ہوئی تھی، چھ ماہ تک وہ میرے ساتھ ٹھیک رہے، بعد میں اس نے میرے ساتھ لڑائی جھگڑا اور تشدد کرنا شروع کردیا۔

خاتون کے مطابق شوہر روزانہ اجنبی لوگوں کو گھر میں بلاتا اور ان کے سامنے مجھے رقص کرنے کو کہتا تھا اور منع کرنے پر مجھ پر بہیمانہ تشدد کیا جاتا تھا، 24 مارچ کو شوہر نے رات تین بجے کے قریب مجھے پائپ سے باندھ کر لٹکایا اور مارنا شروع کردیا اس کے تشدد سے میرے جسم پر چوٹیں آئیں۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر میاں فیصل نے اپنے ملازم راشد علی کو کہا کہ بال کاٹنے والی مشین لے کر آؤ اور پھر اس نے میرے بال کاٹ دیئے، شوہر نشے کا عادی ہے۔ پولیس نے ملزم شوہر اور ملازم راشد علی کے خلاف 26 مارچ 2019ء مقدمہ نمبر 12/25 درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے خلاف سیکشن 337-وی اور 506 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 785471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش