QR CodeQR Code

پشاور بی آر ٹی منصوبہ، کرپشن کی تحقیقات کا خیر مقدم کرینگے، اجمل وزیر

27 Mar 2019 18:44

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونیکے بعد ہی افتتاح کیا جائیگا، وزیراعلٰی نے تاخیر کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے اپوزیشن کی جانب سے اعتراضات پر کہا ہے کہ پشاور بس ریپد ٹرانزٹ منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیرِاعلٰی خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے پشاور میں سستے سفر کے بس منصوبے پر اپوزیشن کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی میں اگر کہیں کرپشن ہوئی ہے تو تحقیقات کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کے افتتاح کی جو تاریخ دی گئی تھی اس پر تعمیر مکمل نہیں ہو سکی، اس لئے وزیرِاعلٰی محمود خان نے نامکمل منصوبے کا افتتاح نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ہی افتتاح کیا جائے گا، وزیراعلٰی نے تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ کے پی وزیراعلٰی نے کہا تھا کہ 23 مارچ کو بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا جائے گا، تاہم منصوبہ مقررہ تاریخ تک مکمل نہیں ہوسکا، اس سے قبل اس کے افتتاح کی تاریخ 6 بار تبدیل کی جا چکی ہے، منصوبہ لاہور میٹرو سے سستا اور معیاری منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دوسری طرف ملتان میٹرو منصوبے میں مبینہ 17 کروڑ روپے سے زائد کے گھپلوں کے کیس میں عدالت میں عدم پیشی پر سابق کمشنر ملتان، سابق اے ڈی جی ایم ڈی اے کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 785488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785488/پشاور-بی-آر-ٹی-منصوبہ-کرپشن-کی-تحقیقات-کا-خیر-مقدم-کرینگے-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org