QR CodeQR Code

اسلام آباد،سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں خودکش حملہ، ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

13 Jun 2011 16:02

اسلام ٹائمز:ڈی آئی جی اسلام آباد بنیامین نے میڈیا کو بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا، جس میں حملہ آور نے بنک میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی گارڈ کی جانب سے روکے جانے پر اس نے خود کو اڑا لیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریب کی عمارتیں لرز گئیں جبکہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا


اسلام آباد:اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں قائم نجی بنک کی عمارت پر خودکش حملے میں بنک کا گارڈ جاں بحق جبکہ ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد بنیامین نے میڈیا کو بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا، جس میں حملہ آور نے بنک میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی گارڈ کی جانب سے روکے جانے پر اس نے خود کو اڑا لیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریب کی عمارتیں لرز گئیں جبکہ عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا 
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ مرکز میں ایک واقع ایک نجی بینک کے سامنے خودکش دھماکے کے نتیجے میں خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق بی ایس ایس پی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔ خودکش حملہ آور نے بینک میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی گارڈ نے خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی، تاہم حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ بینک کی عمارت کا سامنے کا حصہ زمین بوس ہو گیا جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، دھماکے سے قریب عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ ریسیکو ذرائع نے بینک کے سکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 78549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78549/اسلام-ا-باد-سیکٹر-ا-ئی-ایٹ-مرکز-میں-خودکش-حملہ-ایک-شخص-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org