QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

27 Mar 2019 19:23

وزیراعظم دورہ گوادر کے موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو بلوچستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 29مارچ کو ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے، جہاں وہ نئے گوادر ائیرپورٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و اعلان کریںگے۔ وزیراعظم دورہ گوادر کے موقع پر وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 785494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785494/وزیراعظم-عمران-خان-29-مارچ-کو-بلوچستان-کا-ایک-روزہ-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org