0
Wednesday 27 Mar 2019 23:01

ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے جہاد شروع کر دیا، وزیراعظم کیجانب سے نئی وزارت بنانیکا اعلان

ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے جہاد شروع کر دیا، وزیراعظم کیجانب سے نئی وزارت بنانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے غربت کے خاتمے کو جہاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے عمل درآمد کے حوالے سے نئی وزارت بنانے کا اعلان کردیا، جو رابطے کا کام کرے گی۔ اسلام آباد میں غربت مٹاؤ  پروگرام "احساس" کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس پروگرام کی منصوبہ بندی کرنے والی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اس ملک میں غربت کو کم کرنے کے لئے جہاد شروع کررکھا ہے اور انسان کے دنیا میں آنے کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ جن کو اللہ نے زیادہ دیا وہ ان لوگوں پر کتنا خرچ کرتے ہیں جنہیں زیادہ نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی معاشرے سے غربت کم کرنے کے لئے کوئی ایک فارمولا نہیں ہے، غربت کم کرنے کے لئے بہت سی چیزیں کرنی پڑتی ہیں اور اقدامات کرنے پڑتے ہیں جس کے لئے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے پروگرام پر عمل درآمد ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی مملکت بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام غربت کے خاتمے اور محروم طبقات کو خط غربت سے اوپر لانے کے لئے جہاد کا آغاز ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 785516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش