0
Wednesday 27 Mar 2019 23:26

جی بی اسمبلی، صوبائی وزیر نے اپنی حکومت کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا

جی بی اسمبلی، صوبائی وزیر نے اپنی حکومت کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں صوبائی وزیر تعلیم نے اپنی ہی حکومت کی کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا، بدھ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر تعلیم ابراہیم ثنائی نے انکشاف کیا کہ محکمہ خوراک میں 245 اسامیوں پر بھرتیوں کے دوران فی امیدوار سے چار چار لاکھ روپے لیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق اب تک چالیس سے پچاس لاکھ روپے بٹورے گئے ہیں، یہ بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے، حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر محمد شفیع نے کہا کہ میرے پاس بھی شوہد موجود ہیں کہ سول سپلائی کے عارضی ملازمین سے مستقبل کرنے کے نام پر لاکھوں روپے لیے گئے ہیں، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ جہانزیب نے کہا کہ ابراہیم ثنائی حق پرست آدمی ہیں انہیں میڈل دینا چاہیے، یہ حقیقت ہے کہ نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں، میرے علاقے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد سے پیسے لے نوکری دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 785520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش