0
Thursday 28 Mar 2019 21:02

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شیعہ طلباء پر چارج شیٹ متعصبانہ عمل ہے، جلال حیدر

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں شیعہ طلباء پر چارج شیٹ متعصبانہ عمل ہے، جلال حیدر
اسلام ٹائمز۔ ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے شیعہ طلباء پر مذہبی پروگرامات کروانے پر چارج شیٹ لگائی گئی، یہ جانبدارانہ اور متعصبانہ عمل قابل مذمت ہے، آئی ایس او پاکستان کے ترجمان جلال حیدر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امامیہ طلباء تنظیم کا 45 سال سے طرہ امتیاز رہا ہے کہ جامعات میں باجماعت نماز، امام عالی مقام امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت پر یوم حسین اور ربیع الاول میں یوم مصطفیٰ کا انعقاد کرتے ہیں۔ ترجمان آئی ایس او کا کہنا تھا کہ پہلے ہی لادین قوتیں ہماری یونیورسٹیز میں اسلام مخالف ایجنڈا پر کاربند ہیں، تاکہ نوجوان نسل کو اسلامی ثقافت و اسلامی تعلیمات سے دور کیا جائے، ایسے میں حقیقی اقدار اسلامی کا احیا وقت کی اہم ضرورت ہے، لیکن آئی ایس او کے کارکنان کو مذہبی رواداری کے فروغ پر مبنی پروگرامات سے روکا جا رہا ہے اور طلباء پر چارج شیٹ بھی لگائی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی کے ڈائریکٹر طلباء افئیر کی جانب سے مذہبی آزادی کو جبر کے ذریعے چھیننے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایگری کلچر یونیورسٹی کے طلباء افئیر کے ڈائریکٹر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعصابہ کارروائی میں مگن ہیں، یونیورسٹی میں دیگر تمام طلباء تنظیموں کو مذہبی پروگرامات کی مکمل آزادی ہے، اگر جامعہ کی انتظامیہ کی جانب سے ایسی کارروائیوں کی روک تھام نہ کی گئی تو ہم اپنے احتجاج کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ملک کی تمام جامعات میں آئی ایس او کارکنان سراپا احتجاج بن جائیں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 785548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش