0
Thursday 28 Mar 2019 19:34

ناکامیوں کو چھپانے کیلئے مودی نے جنگی جنون برپا کردیا ہے، فاروق عبداللہ

ناکامیوں کو چھپانے کیلئے مودی نے جنگی جنون برپا کردیا ہے، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے جنگ کا ماحول پیدا کیا۔ مجاہد منزل بڈگام میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کی سربراہی والی حکومت نے 2014ء میں عوام سے کئے گئے وعدے پورا کرنے میں ناکام ہوئی لہٰذا ناکام حکومت کے ناکام مودی کو باہر کا راستہ دکھانا چاہیئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مودی نے بالاکوٹ پر حملہ کیا اور آر ایس ایس کے حواریوں نے بھارت میں جشن منایا، لیکن  وہاں ایک مرغی بھی نہیں مری۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی بچگانہ کھیل نہیں کہ ہم نیوکلیائی طاقت ہیں اور کسی دوسرے ملک پر حملہ کریں، پاکستان بھی نیوکلیائی طاقت ہے اور انہوں نے ہمارے طیارے کو بھی مار گرایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے کہتے آئے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ معاملات ٹھیک کئے جائیں لیکن مودی کو انتخابات میں جیت حاصل کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا تھا، اس لئے حملہ کروایا لیکن طیارہ کھو بیٹھے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ایس آر ایس کا ایجنڈا تقسیم کرنا ہے اور ہم نے دیکھا کہ ہم کشمیر کے ماحول کو کس طرح برداشت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 785555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش