0
Thursday 28 Mar 2019 09:19

اے او سی جموں اور خورشید گنائی کی گورنر سے ملاقات

اے او سی جموں اور خورشید گنائی کی گورنر سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ائیر کموڈور اجے سنگھ پٹھانیہ، ائیر آفیسر کمانڈنگ جموں نے جموں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں جموں ائیر فورس سٹیشن کی سرگرمیوں اور دیگر معاملات کے بارے میں جانکاری دی۔ گورنر نے درماندہ لوگوں کی راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیاں عملانے کے علاوہ شہری آبادی کو ضرورت پڑنے پر اپنا بھرپور تعاون دینے کے لئے انڈین ائیر فورس کی خدمات کی سراہنا کی۔ اس دوران گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے ماتحت محکموں کے بارے میں انہیں جانکاری دی۔ گورنر اور خورشید احمد گنائی نے انتظامی اہمیت کے متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 785556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش