QR CodeQR Code

پاکستان پر حملہ کرنیولے کو دو بار سوچنا پڑیگا، مہاتیر محمد

28 Mar 2019 09:54

ملائشیا کے وزیراعظم کا ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے، حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاک فوج اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے مداح نکلے۔ ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے، حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جا سکتے ہیں اور پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دشمن کو دو بار سوچنا ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب جہاز بنانے کے قابل ہے اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کارکردگی بہت زبردست ہے، جن کی نمائش بھی کی گئی۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان اپنے جہاز ہمیں فروخت کرنا چاہے گا، اگر پاکستان ایک یا دو جہاز ہمیں دے تاکہ ہم انہیں اڑا کر دیکھیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، جہاں وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پریڈ کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کا معائنہ کیا بھی کیا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 785564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785564/پاکستان-پر-حملہ-کرنیولے-کو-دو-بار-سوچنا-پڑیگا-مہاتیر-محمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org