0
Thursday 28 Mar 2019 10:00

مذاکرات کا دوسرا روز، ایشیا پیسیفک گروپ کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ

مذاکرات کا دوسرا روز، ایشیا پیسیفک گروپ کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایشیا پیسیفک گروپ کے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے۔ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے روز حکام نے ایشیا پیسیفک گروپ کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ وزارت خارجہ کے حکام نے سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور سیکیورٹیز ایکسچیج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے غیر منافع بخش تنظیموں میں اینٹی منی لانڈرنگ نظام وضع کرنے پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیرازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے ایشیا پیسیفک گروپ کو ماڈل چیرٹی لاء سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ میں بتایا کہ تمام صوبوں میں چیرٹی کے قانون بنائے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2012ء سے 2015ء تک بھی پاکستان ایف اے ٹی ایف واچ لسٹ میں شامل تھا۔

یاد رہے کہ ایشیاء پیسفک گروپ کا وفد ایگزیکٹو سیکریٹری گارڈن ہک کی سربراہی میں پاکستان میں موجود ہیں، جہاں 9 رکنی وفد نے گزشتہ روز بھی وزرات خزانہ و داخلہ کے حکام سے مذاکرات کیے تھے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے، جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں۔ تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔ عالمی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل ہونے سے اسے عالمی امداد، قرضوں اور سرمایہ کاری کی سخت نگرانی سے گزرنا ہوگا، جس سے بیرونی سرمایہ کاری متاثر ہوگی اور ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 785565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش