0
Thursday 28 Mar 2019 12:13

امریکہ کیجانب سے شام کے جنوب پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی تائید عالمی قوانین کے منافی ہے، راجہ ظفر الحق

امریکہ کیجانب سے شام کے جنوب پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کی تائید عالمی قوانین کے منافی ہے، راجہ ظفر الحق
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماء سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے اسلام آباد میں سدا سلامت پاکستان فورم کے زیراہتمام فکری نشست بعنوان روادار پاکستان ہی ہماری امید نو، سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے بارے میں پوری دنیا نے جو رویہ اختیار کیا ہے، اس کے پیچھے سازش کارفرما ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے ہر عمل کو خراب اور بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مسلم ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے ان سازشوں کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف جتنے بھی پروپیگنڈے اور تخریبی حربے اختیار کیے گئے وہ سب ناکام رہے، مذہب اسلام دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اسرائیل نے شام کے جنوبی علاقے پر قبضہ کیا اور دنیا کی سپر پاور امریکا کے صدر نے اس غاصبانہ قبضے کی تائید کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ امریکہ اور اسرائیل کا یہ اقدام بین الاقوامی مسلمہ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خبر کا کوڈ : 785604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش