0
Thursday 28 Mar 2019 12:37

لاہور، خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کا جسمانی ريمانڈ منظور

لاہور، خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کا جسمانی ريمانڈ منظور
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی مقامی عدالت نے خاتون پر تشدد کے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے۔ لاہور میں گذشتہ روز شوہر کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر اور دوست کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کو ماڈل ٹاؤن کچہری کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کو ملزمان کا ریمانڈ دے دیا گیا۔ پولیس نے تفتیش کے لئے دس روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت پیشی کے موقع پر ملزمان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں، چہرے پر ہلکی مسکراہٹ تھی اور کسی ندامت یا شرمندگی کے آثار نہیں  تھے۔ عدالت سے نکل کر ملزمان نے کسی سے بات نہ کی اور خاتون کے الزامات کے سوالوں پر بھی چپ رہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز جب یہ معاملہ اعلٰی حکام تک پہنچا تو وزیراعلٰی کے ترجمان نے متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور مکمل قانونی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید خود معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 785616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش