0
Thursday 28 Mar 2019 17:10

اسرائیل کا گولان ہائیٹس پر قبضہ تسلیم کرنا حقائق کے منافی ہے، علامہ عارف واحدی

اسرائیل کا گولان ہائیٹس پر قبضہ تسلیم کرنا حقائق کے منافی ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام کے علاقے گولان ہائٹس پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو باقاعدہ تسلیم کرنا قابل مذمت ہے، گولان ہائیٹس شام کا مسلمہ حصہ ہے اور امریکہ کی جانب سے گولان ہائیٹس پر اسرائیل کی جانب سے کئے جانے والے ناجائز قبضے کو تسلیم کرنا حقائق کے منافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل ملتان کے اجلاس میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں علامہ کاشف ظہور نقوی، بشارت قریشی، غلام شبیر حیدری، سید انیس نقوی، وقار حیدر، ذیشان حیدر اور دیگر نے شرکت کی۔

علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر مشرق وسطی میں موجود ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کی بے جا حمایت کرتے ہوئے شام کی گولان ہائیٹس پر اسرائیلی قبضے کو مکمل طور پر تسلیم کیا، ٹرمپ کے اس موقف سے حقیقت تبدیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر جغرافیائی سرحدوں میں تبدیلی عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ امریکہ اسرائیلی گٹھ جوڑ کے نتیجہ میں اسلامی ممالک پر ہونے والی صہیونی جارحیت کو روکنے کیلئے عملی اقدام کی ضرورت ہے، تاکہ صہیونیوں کی ناپاک سازش کو ناکام بناتے ہوئے اسرائیلی قبضے سے مسلم علاقوں کو آزاد کرایا جا سکے۔

 
خبر کا کوڈ : 785635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش