0
Thursday 28 Mar 2019 20:48

تحریک لبیک کے کارکنوں کی درخواست ضمانتیں منظور

تحریک لبیک کے کارکنوں کی درخواست ضمانتیں منظور
اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلیں۔ جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے علی حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے ملک افتخار اور احسان علی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ احتجاج کے دوران سڑکیں بلاک کرنے کے جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس نے لوٹ مار کرنے اور املاک کو آگ لگانے کے الزامات بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ پولیس نے احتجاج کرنے پر دہشتگردی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 785650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش