0
Thursday 28 Mar 2019 17:40

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دوسلی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمی شخص مقامی لوگ ہیں، جو آج صبح گاڑی میں جا رہے تھے کہ لکی میدان علاقے میں انکی گاڑی پہلے سے نصب شدہ بم سے ٹکرا گئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ زخمی شخص کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحصیل بویہ کے علاقے محمد خیل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی تحصیل بویہ میں نامعلوم افراد نے مسجد پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 785654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش