QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں مسجد پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق 

28 Mar 2019 17:46

سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نماز پڑھنے والا زوہیب نامی شخص جانبحق جبکہ ربیداللہ نامی شخص زخمی ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل بویہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کی شام کو محمد خیل گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے مسجد پر فائرنگ کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نماز پڑھنے والا زوہیب نامی شخص جانبحق جبکہ ربیداللہ نامی شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے تفتیش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 785657

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785657/شمالی-وزیرستان-میں-مسجد-پر-فائرنگ-ایک-شخص-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org