0
Thursday 28 Mar 2019 21:38

افغانستان میں امریکی سفیر کی عمران خان پر تنقید، وفاقی وزراء کا کرارا جواب

افغانستان میں امریکی سفیر کی عمران خان پر تنقید، وفاقی وزراء کا کرارا جواب
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں تعینات امریکی سفیر جون راڈنی باس نے وزیراعظم عمران خان پر اپنے ٹوئٹر بیان میں تنقید کی جو انہیں مہنگی پڑ گئی اور  وفاقی وزراء نے انہیں بھرپور جواب دیا۔ امریکی سفیر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ کے کچھ پہلو سفارتکاری پر اپلائی ہوتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ضروری ہے کہ افغان امن عمل میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے اور یہ اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی سفیر کے اس بیان کے بعد وفاقی وزراء نے جون راڈنی باس پر خوب جوابی وار کئے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر ہی افغان سفیر کو جواب دیا۔ شیریں مزاری نے سفیر کو بونا قرار دیتے ہوئے کہا "جتنی کم معلومات آپ کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق ہے اتنی ہی افغانستان اور خطے کے بارے میں ہے، واضح طور پر آپ کے معاملے میں جہالت یقینی طور پر پسند نہیں ہے"۔ شیریں مزاری نے سفیر کے رویئے کو ڈونلڈ ٹرمپ کا نامناسب رویہ قرار دیا، جو خلیل زاد اپناتے ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکی سفیر کو اپنے جواب میں کہا کہ "آپ کی ٹوئٹ ظاہر کرتی ہے کہ آپ نہ ہی کرکٹ کے بارے میں جانتے ہیں اور نہ سفارتکاری کے بارے میں"۔ انہوں نے کہا افغان امن عمل مشکل وقت میں ہے اور امید ہے کہ امریکا اس قابل ہوگا کہ بہتر سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو دیکھے گا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی سفیر جون باس کو جواب دیا اور کہا کہ آپ مختلف حکومتوں کے ادوار میں آدھی دنیا گھومے ہیں، جس کے دوران ہر جگہ ہزاروں لوگوں کو کیوں قتل کیا گیا؟۔ علی زیدی نے کہا کہ امریکا کے کئی اچھے سفیر گزرے ہیں لیکن افسوس ہے کہ آپ اپنے رویئے کی وجہ سے اس فہرست میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 785719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش