QR CodeQR Code

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر عبدالغفور حیدری کی رحمان ملک سے ملاقات

13 Jun 2011 16:59

اسلام ٹائمز:وفاقی وزیر داخلہ نے عبدالغفور حیدری کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد پیش کی اور قلات میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا۔ جے یو آ ئی کے رہنماء نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف بلوچستان میں صوبائی حکومت کی اتحادی ہے اور یہ اتحاد جاری رہے گا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قلات میں پاسپورٹ آ فس کے قیام، لوڈشیڈنگ، مقامی کسانوں کے زراعت سے متعلق مسائل اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے عبدالغفور حیدری کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد پیش کی اور قلات میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا اعلان کیا۔ جے یو آ ئی کے رہنماء نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف بلوچستان میں صوبائی حکومت کی اتحادی ہے اور یہ اتحاد جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 78574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78574/سینیٹ-میں-اپوزیشن-لیڈر-عبدالغفور-حیدری-کی-رحمان-ملک-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org