0
Friday 29 Mar 2019 18:35

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں ’’سورتی کمپیوٹر لیب‘‘ کا افتتاح

کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی میں ’’سورتی کمپیوٹر لیب‘‘ کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مشہور و معروف انجینیئرنگ درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے سورتی انٹرپرائزز کے اشتراک سے پیشہ وارانہ کمپیوٹر لیب قائم کر دی، جس سے طلباء کو جدید سافٹ وئیرز کی دریافت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے حوالے سے سہولتیں فراہم ہو سکیں گی۔ این ای ڈی یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے ٹیکسٹائل ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تعلیمی اداروں اور ٹیکسٹائل صنعتوں کے باہمی تعلق پر زُور دیا۔ لیب کا افتتاح مہمانِ خصوصی نرگس سورتی اور اسد سورتی نے کیا، اس موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 785745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش