QR CodeQR Code

امریکہ کے کیپیٹل گروپ کے وفد کی عمران خان سے ملاقات

29 Mar 2019 07:22

امریکی وفد میں مائیکل تھولے، آرتھر کائے لوئس فریٹاس اولیویرا، رک ٹورس،سٹیفن گرین اور طلحہ خان شامل تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں وزیراعظم کے علاوہ وزیر خزانہ اسد عمر، عبدالزاق داؤد، گورنر سندھ عمران اسماعلیل بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا منفرد جیو اسٹرٹیجک محل وقوع تاجر برادری کو بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ امریکہ کے کیپیٹل گروپ کے وفد سے ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ کاروبار کیلئے سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ مائنڈ سیٹ بھی تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھنے سے نہ صرف معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع بھی ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 20 کروڑ آبادی میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔

وزیراعظم نے امریکی وفد کو سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات سے بھی آگاہ کیا جبکہ اپنی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں دلچسپی لینے پر کیپیٹل انویسٹمنٹ کا خیر مقدم کیا۔ کیپٹل گروپ 1.89 کھرب ڈالر اثاثوں کی مینجمنٹ کر رہی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی اور پرانی انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی ہے۔ امریکی وفد میں مائیکل تھولے، آرتھر کائے لوئس فریٹاس اولیویرا، رک ٹورس،سٹیفن گرین اور طلحہ خان شامل تھے، جبکہ پاکستانی وفد میں وزیراعظم کے علاوہ وزیر خزانہ اسد عمر، عبدالزاق داؤد، گورنر سندھ عمران اسماعلیل بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 785756

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785756/امریکہ-کے-کیپیٹل-گروپ-وفد-کی-عمران-خان-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org