0
Friday 29 Mar 2019 09:46

دہشت گردی کی علامات سے نہیں، وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

دہشت گردی کی علامات سے نہیں، وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور دیگر کاروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اورمضبوط بنایا گیا ہے۔ امریکا میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں دہشت گردی کے روک تھام پر اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے اداروں کو چند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے، انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی میں غاصبانہ تسلط اور مقبوضہ علاقوں کی حق خودارادیت کے انکار سے جنم لینے والی صورتحال پر بھی اقوام متحدہ کو توجہ دینی چاہیے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاکستان میں قومی ایکشن پلان کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط اور جامع پالیسی بنائی گئی جب کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اوردیگر کاروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اور مضبوط بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 785762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش