0
Friday 29 Mar 2019 10:54

پشاور، فراڈ حج کمپنیوں کی روک تھام کیلئے انتباہی ایس ایم ایس سروس متعارف

پشاور، فراڈ حج کمپنیوں کی روک تھام کیلئے انتباہی ایس ایم ایس سروس متعارف
اسلام ٹائمز۔ وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام کی مشکلات کے بروقت ازالے کیلئے انتباہی ایس ایم ایس سروس متعارف کردی۔ پشاور کے نجی ہوٹل میں پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز ہوپ اور مورا کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نورالحق قادری نے حجاج کرام کی مشکلات کے بروقت ازالے کیلئے انتباہی ایس ایم ایس سروس متعارف کردی۔ نورالحق قادری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے آنے کے بعد تبدیلی آرہی ہے، اب حج کے نام پر لوٹ مار کا سلسلہ رک جائے گا، انتباہی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے حج گروپ آرگنائزر کی تصدیق کیلئے 8331 پر معلومات لی جاسکے گی اور اس سے فراڈ حج کمپنیوں کی روک تھام بھی ہوگی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، انتباہی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے فوری جواب ملے گا جس سے غیر رجسٹرڈ، سب ایجنٹ اور بغیر کوٹہ کمپنیوں کے حوالے سے قوم میں آگاہی آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 785772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش