0
Friday 29 Mar 2019 11:10

پشاور بی آر ٹی نے ایک اور مزدور کی جان لے لی

پشاور بی آر ٹی نے ایک اور مزدور کی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے میگا پراجیکٹ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) نے ایک اور مزدور کی جان لے لی۔ مزدور بی آر ٹی کھڈے میں کام کر رہا تھا کہ جنریٹر کا دھواں بھر گیا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی۔ مزدور کو ریسکیو نے ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق لاپتہ مزدور کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران ایک ریسکیو اہلکار کی طبیعت بھی ناساز ہوگئی۔ کافی جدوجہد کے بعد باجوڑ سے تعلق رکھنے والے مزدور کو نکال لیا گیا جسے تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جو بعد ازاں جاں بحق ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 785776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش