QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں انفلوئزا وائرس کی وباء پھیل گئی

29 Mar 2019 11:21

گذشتہ سال این ڈی وائرس سے پرندوں اور پولٹری کی صنعت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ ماہرین کے مطابق پرندوں کو اس وباء سے بچانے کا واحد حل ویکسنیشن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں خطرناک انفلوئز ایچ 5 وائرس کی وباء کے پھیلنے کے پیش نظر چڑیا گھر، تفریح پارکوں، وی آئی پی رہائش گاہوں اور بریڈنگ سنٹرز میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پشاور کی پولٹری مارکیٹ اور مرغیاں فروخت کرنے والے تاجروں کی دکانوں اور بعض اہم سرکاری مقامات پر خطرناک انفلوئز ایچ 5 وائرس کے باعث بیشتر مرغیاں اور قیمتی پرندے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ویٹرنری ماہرین کے مطابق انفلوئز وائرس کی جو اقسام پرندے کو ہلاک کرنے والی ہیں ان میں ایچ 5 اور ایچ 7 شامل ہیں، اس وائرس سے پرندے فلو کا شکار ہوتے ہیں اور ان کی ناک سے پانی بہتا اور آنکھیں متاثر ہوتی ہیں۔ گذشتہ سال این ڈی وائرس سے پرندوں اور پولٹری کی صنعت کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ ماہرین کے مطابق پرندوں کو اس وباء سے بچانے کا واحد حل ویکسنیشن ہے۔


خبر کا کوڈ: 785777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785777/خیبر-پختونخوا-میں-انفلوئزا-وائرس-کی-وباء-پھیل-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org