QR CodeQR Code

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اہم ہیں، حنا ربانی کھر

13 Jun 2011 17:27

اسلام ٹائمز:امریکی نائب وزیر خارجہ تھامس نائیڈز نے کہا کہ امریکی حکام کے تواتر سے پاکستان کے دورے اہمیت کے حامل ہیں۔ علاقائی ترقی کے لئے ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ جمہوری اور خوشحال پاکستان کے لئے دونوں ملکوں کو ملکر کام کرنا ہو گا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کا جائرہ لیا گیا۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ تھامس نائیڈز نے کی۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اہم ہیں۔ مذاکرات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان عالمی منڈیوں تک رسائی چاہتا ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ تھامس نائیڈز نے کہا کہ امریکی حکام کے تواتر سے پاکستان کے دورے اہمیت کے حامل ہیں۔ علاقائی ترقی کے لئے ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاہدہ خوش آئند ہے۔ جمہوری اور خوشحال پاکستان کے لئے دونوں ملکوں کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں لوگوں کی قربانیاں دیں۔ وفود کے تبادلوں سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آئیگی۔


خبر کا کوڈ: 78579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78579/پاکستان-اور-امریکہ-کے-تعلقات-اہم-ہیں-حنا-ربانی-کھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org