0
Friday 29 Mar 2019 13:33

محمد جواد ظریف کا امریکی اسرائیلی جارحیت پر مسلم بالخصوص عرب ممالک کو انتباہ

محمد جواد ظریف کا امریکی اسرائیلی جارحیت پر مسلم بالخصوص عرب ممالک کو انتباہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کے دن اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا گذشتہ سال مقبوضہ بیت المقدس کے متعلق اقدام اور اس کے بعد اب شام کی گولان ہائٹس کے بارے میں خود ساختہ بیان ہمارے تمام مسلم بالخصوص عرب برادر ملکوں کیلئے ایک انتباہ ہے۔ امریکہ اور اسرائیل ظاہرا تو آپ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے نظر آتے ہیں لیکن درحقیقت ان کے سامنے آپ جتنا جھکتے جائیں گے وہ اتنا ہی آپ کی سرزمینوں کو غصب کرتے جائیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ کے آخری حصے میں #LetUsUnite (آئیں ہم متحد ہو جائیں) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
 
یاد رہے سوموار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک صدارتی آرڈیننس پر دستخط کئے تھے جس کے ذریعے امریکی حکومت نے شام کے علاقے گولان ہائٹس پر اسرائیلی قبضے کو قانونی طور پر تسلیم کر لیا تھا۔ گولان ہائٹس کا علاقہ 1967ء میں چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل کے قبضے میں چلا گیا تھا جو تب سے لے کر آج تک اسی کے قبضے میں باقی ہے۔ گولان ہائٹس کے علاقے کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کا یہ امریکی اقدام اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے ایک سال بعد سامنے آیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 785808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش