QR CodeQR Code

یمن کے خلاف جنگ ختم کرنے میں اب بھی دیر نہیں ہوئی، محمد جواد ظریف

29 Mar 2019 13:40

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کی سالگرہ کے موقع پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بے شرمانہ جنگ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہم یہ یادآوری کرواتے چلیں کہ جنگ کے ڈراؤنے خواب کو ختم کرنے میں اب بھی دیر نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یمن پر جنگ مسلط کئے جانے کی سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے اپریل 2015ء میں ایران کی صلح کی پیشکش کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ وہ فقط 3 ہفتوں میں ہی اس جنگ میں اپنے اہداف حاصل کر لیں گے۔ لہٰذا اب اس بےشرمانہ جنگ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ہم یہ یادآوری کرواتے چلیں کہ اس جنگ کے ڈراؤنے خواب کو ختم کرنے میں اب بھی دیر نہیں ہوئی۔
 


خبر کا کوڈ: 785809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785809/یمن-کے-خلاف-جنگ-ختم-کرنے-میں-اب-بھی-دیر-نہیں-ہوئی-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org