0
Friday 29 Mar 2019 17:08

ہری پور میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ہری پور میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہری پور میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے 15 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر ہری پور میں 7 سالہ عمر گذشتہ شام لاپتہ ہوا تھا، جس کی لاش آج فجر کے وقت کھیتوں سے ملی۔ خیبر پختونخواہ حکومت اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم مقتول کا پڑوسی ہے اور خود اس کی عمر بھی 13 سے 15 سال کے درمیان ہے۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخواہ محمد نعیم خان نے شفاف انکوائری کے لئے اعلٰی سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا ہے۔ زیادتی کے شکار بچے کا خان پور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا، جس میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان خیبر پختونخواہ حکومت اجمل وزیر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلٰی اور آئی جی نے واقعے کا نوٹس لیا، جس کے بعد ملزم کو فوری گرفتار کیا گیا۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے درندوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، سخت سزا ملے گی۔ واقعے سے متعلق کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ بدقسمتی سے معاشرے میں گھناؤنا چہرہ سامنے آ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، اس قسم کی درندگی ناقابل برداشت ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل ہی صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بچوں سے زیادتی کرنے، تصاویر اور نازیبا ویڈیو بنانے والے ایک اور گروہ کا انکشاف ہوا تھا۔ فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں بچے کو نشہ آور مشروب پلا کر مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی، جبکہ ملزمان نے بچے کی تصاویر بھی وائرل کردی تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 785825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش