0
Friday 29 Mar 2019 18:34

وزیراعظم 5 اپریل کو خیبر سے قبائلی علاقوں کا دورہ شروع کرینگے

وزیراعظم 5 اپریل کو خیبر سے قبائلی علاقوں کا دورہ شروع کرینگے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضم قبائلی علاقوں کو مکمل طور پر قومی دھار میں لانے کیلئے منصوبہ بندی کرلی ہے اور وزیراعظم 5 اپریل کو ضلع خیبر سے قبائلی علاقوں کے دوروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ وزیراعلٰی محمود خان نے 5 لاکھ سے زائد صحت انصاف کارڈ فوری طور پر تقسیم کرنے کی منظوری دیدی ہے اور وہ ضلع مہمند سے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم شروع کریں گے، جبکہ کابینہ کا اجلاس بھی ضلع مہمند میں کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعلٰی ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ضم قبائلی علاقوں میں کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلع باجوڑ میں پی ٹی وی کے بوسٹرز بھی ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور طویل عرصے بعد پی ٹی وی کی نشریات شروع ہوسکیں گی۔ قبائلی علاقوں میں عدالتی نظام رائج ہوگیا ہے اور پولیس تعیناتی کی بھی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ جلد ڈی پی اوز کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ 5 اپریل کو وزیراعظم ضلع خیبر کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ ضلع کرم اور دیگر قبائلی اضلاع جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 785852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش