QR CodeQR Code

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت کراچی ٹرانفارمیشن کمیٹی کے کور گروپ کا گورنر ہاؤس میں اجلاس

29 Mar 2019 21:05

اجلاس میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے جاری گرین لائن منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کا عذم بھی کیا گیا، گورنر سندھ نے وفاقی حکومت کے تحت جاری کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو ستمبر 2019ء تک مکمل کرنے کا عندیہ بھی دیا۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کے زیر صدارت کراچی ٹرانفارمیشن کمیٹی کے کور گروپ کا گورنر ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محمد صالح احمد فاروقی، ثمر علی خان، زوہیر عاشر، ڈاکٹر سریش لودھی اور روحیل محمد بھی شریک تھے۔ اجلاس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ گورنر سندھ نے کراچی کو دنیا کے خوبصورت شہروں کی فہرست میں لانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے جاری گرین لائن منصوبے کو وقت پر مکمل کرنے کا عزم بھی کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وفاقی حکومت کے تحت جاری کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو ستمبر 2019ء تک مکمل کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آمد پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کو وفاقی حکومت کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیر اعظم پاکستان باغ ابن قاسم کا بھی افتتاح کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 785880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785880/گورنر-سندھ-عمران-اسماعیل-کی-زیر-صدارت-کراچی-ٹرانفارمیشن-کمیٹی-کے-کور-گروپ-کا-ہاؤس-میں-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org