QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن جانثاران امام عصر (عج) کا جشن مولود کعبہ کی نشست سے باقاعدہ آغاز

29 Mar 2019 21:43

جامع امام صادق (ع) اسلام آباد میں کنونشن کی پہلی نشست ۱۳ رجب المرجب کی مناسبت سے جشن مولود کعبہ کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن جانثاران امام عصر (عج) کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ جامع امام صادق (ع) اسلام آباد میں کنونشن کی پہلی نشست ۱۳ رجب المرجب کی مناسبت سے جشن مولود کعبہ کے طور پر منعقد کی گئی ہے۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما مولانا مختار حسین امامی نے تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ جشن مولود کعبہ کی نشست میں علمائے کرام اور شعراء اپنا کلام پیش کر رہے ہیں۔ کنونشن اتوار تک جاری رہیگا۔ کنونشن میں گلت، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو سمیت پنجاب، سندھ، شمالی علاقہ جات، بلوچستان، کے پی کے کے ضلعی نمائندگان شریک ہیں۔ واضح رہے کہ کنونشن میں انٹرا پارٹی الیکشن اور آخری روز وحدت اسلامی کانفرنس منعقد ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 785885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785885/ایم-ڈبلیو-کے-مرکزی-کنونشن-جانثاران-امام-عصر-عج-کا-جشن-مولود-کعبہ-کی-نشست-سے-باقاعدہ-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org