0
Saturday 30 Mar 2019 09:12

انتہا پسندی، دہشتگردی آج بھی سب سے بڑا خطرہ ہے،حسن محی الدین

انتہا پسندی، دہشتگردی آج بھی سب سے بڑا خطرہ ہے،حسن محی الدین
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی کیلئے اپنے حصے کا کام پورا کیا اور قائد تحریک پوری دنیا کا سفر کر کے نوجوانوں کو تکفیری فتنے سے بچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر دکھ ہے کہ پارلیمانی قیادت کے پاس نیشنل ایکشن پلان پر مشاورت کیلئے وقت نہیں، نیشنل ایکشن پلان پاکستان کی بقاء اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کا معاملہ ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی، دہشتگردی آج بھی سب سے بڑا خطرہ ہے، نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کے ایک واقعہ نے وہاں کی حکومت اور سول سوسائٹی کو ہلا کر رکھ دیا، کرائسٹ چرچ دہشتگردی کے بعد وہاں کی حکومت نے مزید واقعات سے بچنے کیلئے بلاتا خیر اقدامات کئے، پاکستان نے 70 ہزار جانی قربانیوں کے بعد ایکشن پلان بنایا تھا مگر 5 سال کے بعد بھی اس پر عملدرآمد کے حوالے سے مشاورتی عمل مکمل نہیں ہو سکا۔
 
انہوں نے کہا کہ اسلام امن پسند دین ہے جو ایک بے گناہ کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے، نوجوان نسل کو اسلامی فکر کے قریب کرنے کیلئے منہاج القرآن اپنا علمی، فکری، تربیتی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا ذہنوں کے بند دریچے کھولتا ہے اور اسکا مطالعہ کرنیوالے کو اللہ کے احکامات سے جوڑ دیتا ہے، قرآن کا ہر حرف امن، محبت، حکمت، نصیحت، صلہ رحمی، حقوق و فرائض کی یاددہانی سے متعلق ہے، قرآن کا راستہ امن اور صراط مستقیم کا راستہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 785921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش