QR CodeQR Code

ناموس رسالت کے تحفظ کا حق آئین پاکستان ہمیں دیتا ہے، اعجاز اشرفی

30 Mar 2019 11:04

ٹی ایل پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری ‏تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جدوجہد دلیل، قلم اور گفتگو کے ذریعہ ہے، ہمارے منشور میں آئین پاکستان سے متصادم کوئی پالیسی نہیں، بہاولپور کیس میں میڈیا ہمارا جماعتی موقف پبلش کرے یکطرفہ موقف بدنیتی کی پالیسی بھی ہو سکتی ہے، یکطرفہ میڈیا بیان ہم مسترد کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سینئر رہنما و ترجمان صاحبزادہ اعجاز اشرفی نے لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت جزو ایمان ہے، ناموس رسالت کے تحفظ کا حق آئین پاکستان ہمیں دیتا ہے، یہی وجہ ہے مسلمان ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا بلکہ حضرت محمد (ص) کی ختم نبوت کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کر دیتا ہے۔ اعجاز اشرفی نے کہا ہماری ‏تحریک لبیک یا رسول اللہ کی جدوجہد دلیل، قلم اور گفتگو کے ذریعہ ہے، ہمارے منشور میں آئین پاکستان سے متصادم کوئی پالیسی نہیں، بہاولپور کیس میں میڈیا ہمارا جماعتی موقف پبلش کرے یکطرفہ موقف بدنیتی کی پالیسی بھی ہو سکتی ہے، یکطرفہ میڈیا بیان ہم مسترد کرتے ہیں۔

اعجاز اشرفی نے مزید کہا 44 لاکھ 64 ہزار ووٹ لے کر ریکارڈ مدت میں پاکستان کی پانچ بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت تحریک لبیک یا رسول اللہ کا سیاسی ونگ تحریک لبیک پاکستان ہے جو آج بھی حلقہ پی پی 218 ملتان ضمنی الیکشن 2019ء میں اپنے امیدوار اسرارالحق مدنی چیمہ ایڈووکیٹ کے ذریعہ سے میدان عمل میں الیکشن لڑ رہا ہے اور تعجب کی بات ہے کہ میڈیا کے کئی ناعاقبت اندیش اینکر و نمائندگان بغیر ہمارا موقف جانے اپنی ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں یکطرفہ بیان پبلش کر رہے ہیں، جو کہ غیر ذمہ دارانہ صحافت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بہاولپور سانحہ کا غیر جانبدار جوڈیشل تحقیقاتی کمیشن بننا چاہیئے جو شفاف تحقیقات کرے جس میں ہماری جماعت کا موقف بھی ہو۔


خبر کا کوڈ: 785954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/785954/ناموس-رسالت-کے-تحفظ-کا-حق-آئین-پاکستان-ہمیں-دیتا-ہے-اعجاز-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org