0
Saturday 30 Mar 2019 12:28

وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی، جس کے تحت کراچی میں اٹھارہ منصوبوں پر کام کیا جائے گا، جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کی منظوری بھی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گورنر ہاؤس کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ اور کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اراکین شریک ہوئے، اجلاس میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجوزہ اسکیموں پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی، کراچی پیکج کے تحت شہر قائد میں 18 منصوبوں پر کام کیا جائے گا، پیکج میں سیوریج، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ وزیراعظم نے حیدرآباد میں یونیورسٹی کی منظوری بھی دی، 5 اپریل کو حیدرآباد میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم تھر کیلئے بھی میگا اسکیموں کا اعلان کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 785990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش