0
Saturday 30 Mar 2019 15:13

خصوصی پوزیشن نہ ہوتی تو الحاق بھی نہ ہوتا، عمر عبداللہ

خصوصی پوزیشن نہ ہوتی تو الحاق بھی نہ ہوتا، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کی واحد ریاست نہیں جسے خصوصی درجہ حاصل ہے، لیکن حملے صرف جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن پر کئے جاتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن خطرے میں ہے اور گذشتہ 5 برسوں سے بی جے پی حکومت سے اس خصوصی پوزیشن کو مزید خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے پر نئے سرے سے بحث شروع کی گئی تو الحاق پر بھی سوالات اٹھیں گے۔

سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھاجپا پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ہٹایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کیسے، جموں کشمیر ملک کا حصہ خصوصی پوزیشن کی ہی بنیاد پر بنی ہے اگر یہ خصوصی پوزیشن نہیں دی گئی ہوتی تو مہاراجہ نے الحاق نہیں کیا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ دفعہ  370 اور دفعہ 35 اے صرف کشمیر وادی کے مسلمانوں کے لئے ہیں جب کہ ان دفعات سے جموں اور لداخ کو بھی بچایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 786004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش