0
Saturday 30 Mar 2019 15:30

عمر عبداللہ نے این آئی اے کو پہلے کیوں نہیں روکا، سجاد لون

عمر عبداللہ نے این آئی اے کو پہلے کیوں نہیں روکا، سجاد لون
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون نے این آئی اے کے ذریعہ کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے پر روک لگانے کے حوالے سے عمر عبداللہ کے بیان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ایجنسی کو نیشنل کانفرنس کے اتحادی پارٹنر نے ہی قائم کیا تھا جب ڈاکٹر عبداللہ کابینہ کے رکن تھے۔ عمر عبداللہ کے اس بیان جس میں انہوں نے این آئی اے ذریعہ کشمیریوں کو خوفزدہ نہ کرنے دینے کی بات کہی، سجاد لون نے اس سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرانگی اس بات پر ہے کہ عمر عبد اللہ جھوٹ کیسے بولتے ہیں۔ بطور ادارہ این آئی اے کا قیام کانگریس کے ہاتھوں عمل میں آیا جب نیشنل کانفرنس اور کانگریس کا آپس میں اتحاد تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اس وقت کابینہ کے رکن تھے۔ سجاد لون نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر فاروق عبداللہ یا عمر عبداللہ جو کہ اس وقت وزیراعلٰی تھے، کا ایک بھی ایسا بیان یاد نہیں ہے جس میں انہوں نے این آئی اے کو دئے گئے وسیع اختیارات پر تشویش ظاہر کی ہو۔ سجاد لون نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ ہمیں یہ بتائیں کہ وہ خوفزدگی روک سکتے ہیں یا ان کے پاس طاقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ واقعی بہت طاقتور ہیں تو پھر انہوں نے ماضی میں ان طاقتوں کا استعمال کیوں نہیں کیا۔ سجاد لون نے کہا کہ عمر عبداللہ افضل گورو کی پھانسی کو روکنے یا کم از کم ان کی لاش کو کشمیر واپس لانے کے لئے اپنی طاقت کا استعمال کرسکتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 786005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش