0
Saturday 30 Mar 2019 14:57

پنجاب یونیورسٹی، انتظامیہ نے 10 سال بعد جمعیت کو کتاب میلے کی اجازت دیدی

پنجاب یونیورسٹی، انتظامیہ نے 10 سال بعد جمعیت کو کتاب میلے کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 10 سال کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ کو یونیورسٹی میں کتاب میلہ لگانے کی اجازت دیدی۔ اجازت ملنے کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ نے 2 سے 3 اپریل تک یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں کتاب میلے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے پبلشرز کو دعوت دیدی گئی ہے جس کیلئے فی سٹال 10 ہزار روپے فیس رکھی ہے۔ ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے مطابق کتاب میلے میں 100 سے زائد بک سٹالز لگائے جائیں گے۔ اسلامی جمعیت طلباء نے کتاب میلے سے متعلق یونیورسٹی بھر میں بینرز اور اشتہارات بھی  آویزاں کر دئیے ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اپنا الگ سے کتاب میلہ سجائے گی جو 25 اپریل سے شروع ہوگا۔ جمعیت کے تحت 2008ء کے بعد سے پہلی بار کتاب میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 2008 کے بعد 2016 تک کتاب میلوں کا انعقاد یونیورسٹی انتظامیہ کے تحت ہی کیا جاتا رہا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ میلے میں سینیئر صحافی، اینکرز، ماہرین تعلیم، سیاستدان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 786006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش