QR CodeQR Code

بھکر، مسافر بس نے رکشے کو کچل ڈالا، 6 طالبات سمیت 7 افراد جاں بحق

30 Mar 2019 16:09

بھکر میں 9ویں جماعت کی طالبات امتحان دے کر واپس اپنے گاؤں جا رہی تھیں کہ جھنگ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس ان کے رکشے پر چڑھ دوڑی۔ حادثہ اتنا سنگین تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور 5 طالبات موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ایک زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔


اسلام ٹائمز۔ جھنگ روڈ پر مسافر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اسکول کی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بھکر میں 9ویں جماعت کی طالبات امتحان دے کر واپس اپنے گاؤں جا رہی تھیں کہ جھنگ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس ان کے رکشے پر چڑھ دوڑی۔ حادثہ اتنا سنگین تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور 5 طالبات موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ایک زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔ رکشہ اس بری طرح کچلا گیا کہ اس کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا۔ اس موقع پر المناک مناظر دیکھے گئے اور بچیوں کی کتابیں ان ہی کے خون میں ڈوبی پڑی تھیں۔ جائے حادثہ پر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے اور معصوم بچیوں کی ہلاکت پر ان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ہجوم کو قابو کیا۔ مشتعل افراد نے واقعے کے خلاف اور ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف جھنگ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کر دی۔


خبر کا کوڈ: 786014

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786014/بھکر-مسافر-بس-نے-رکشے-کو-کچل-ڈالا-6-طالبات-سمیت-7-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org