QR CodeQR Code

باجوڑ میں 70 فیصد بچے پولیو کے قطروں سے محروم

30 Mar 2019 19:48

عین موقع پر لیویز اور خاصہ دار فورس نے سکیورٹی دینے سے انکار کیا، جس سے تقریبا ستر فیصد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہوگئے، جس سے مستقبل میں مزید پولیو کیسزز آنے کے خدشات ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خاصہ دار اور لیویز فورس کی ڈیوٹی سے بائیکاٹ کی وجہ سے حالیہ پولیو مہم کے دوران باجوڑ ضلع میں 70 فیصد بچے پولیو کے قطروں سے محروم ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار ایجنسی سرجن ڈاکٹر وزیر صافی نے جمعہ کے روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ضلع باجوڑ میں دو لاکھ 34 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے تھے جس کے لئے ضلع بھر کے مختلف علاقوں کیلئے 944 مختلف ٹیمیں تشکیل دیئے گئے تھے لیکن عین موقع پر لیویز اور خاصہ دار فورس نے سکیورٹی دینے سے انکار کیا، جس سے تقریبا ستر فیصد بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم ہوگئے، جس سے مستقبل میں مزید پولیو کیسزز آنے کے خدشات ہے۔


خبر کا کوڈ: 786040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786040/باجوڑ-میں-70-فیصد-بچے-پولیو-کے-قطروں-سے-محروم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org