0
Sunday 31 Mar 2019 19:51

ضلع کرم کے حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کا گرینڈ جرگہ، مطالبات کی منظوری کا مطالبہ

ضلع کرم، حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کا پولیو ویکسینیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ بدستور جاری
ضلع کرم کے حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کا گرینڈ جرگہ، مطالبات کی منظوری کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے قبائل کے جائیداد سے قابضین کا قبضہ ختم نہ کیا تو قبائل خود سے کاروائی کرنے پر مجبور ہوں گے اور پولیو ویکسینیشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ بھی بدستور جاری رہے گا۔ اپر کرم کے علاقے سپین خیل میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک طاہر حسین، ڈاکٹر سید حسین، ملک رحمت علی، سید طاہر حسین، ملک سجاد علی اور حمزہ خیل اور مستوخیل قبائل کے دیگر عمائدین نے کہا کہ مالی خیل قبائل نے ان کے ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہے اور اعلٰی احکامات کے باوجود ناجائز تعمیرات جاری رکھے ہوئے ہیں اور مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔ عمائدین نے اعلان کیا کہ پیر کے روز تک انتظامیہ نے اقدامات نہ اٹھائے تو مجبورا دو روز بعد قبائل اپنے حقوق کیلئے خود سے کاروائی کریں گے۔ جرگہ کے بعد قبائلی عمائدین کا ایک وفد مالی روانہ کیا گیا، جہاں وہ مالی خیل کے عمائدین کو غیرقانونی تعمیرات ختم کرنے اور آئندہ کیلئے غیرقانونی تعمیرات نہ کرنے کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 786045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش