0
Saturday 30 Mar 2019 22:41

ایف ڈبلیو او سکردو روڈ پر ٹنلز کی تعمیر کا وعدہ پورا کرے، فدا ناشاد

ایف ڈبلیو او سکردو روڈ پر ٹنلز کی تعمیر کا وعدہ پورا کرے، فدا ناشاد
اسلام ٹائمز۔ جی بی کی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سکردو روڈ کی تعمیر ڈی جی ایف ڈبلیو کے اعلان کے مطابق کی جائے، ہمیں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ گلگت سکردو روڈ پر پانچ بڑے ٹنل بنائے جائیں گے مگر اب یہ ٹنل بنتے نظر نہیں آ رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں بڑی تشویش پیدا ہو رہی ہے، ایف ڈبلیو او ٹنلز کی تعمیر کا اپنا وعدہ پورا کرے۔ ایک بیان میں فدا ناشاد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے 30 جون 2018 کو وزیر اعلٰی اور مجھے بریفنگ دیتے ہوئے جبکہ یکم جولائی کو سکردو میں عمائدین شہر اور اراکین اسمبلی و کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ سکردو روڈ کو جدید طرز پر بنایا جائے گا اور پانچ بڑے ٹنل بنائے جائیں گے مگر ٹنلز پر تاحال کام شروع نہیں کیا گیا جس کے باعث عوام تشویش میں مبتلا ہو رہے ہیں، ٹنلز پر کام ہونے کی صورت میں کئی کلومیٹر کی مسافت کم ہو گی، ٹنلز کی عدم تعمیر سے سکردو روڈ کی تعمیر کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹنل کی تعمیر کیلئے ایف ڈبلیو او اور ایک چینی کمپنی کے مابین باقاعدہ معاہدہ بھی ہوا تھا اس کے باوجود بھی کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو روڈ پر جس تیزی سے کام ہو رہا ہے وہ قابل ستائش ہے مگر ٹنل تعمیر نہ ہونے سے عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے، فورس کمانڈر اس حوالے سے کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 786077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش