0
Saturday 30 Mar 2019 23:06

گلگت سکردو روڈ توسیعی منصوبے کیلئے 60 کروڑ روپے جاری

گلگت سکردو روڈ توسیعی منصوبے کیلئے 60 کروڑ روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ توسیعی منصوبے کیلئے مزید 60 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے۔ وفاقی حکومت اس سے قبل مذکورہ منصوبہ کیلئے دو اقساط میں 1 ارب 40 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ تا سکردو 167 کلومیٹر سڑک کے توسیعی منصوبے کیلئے رواں مالی سال 19-2018ء کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب روپے مختص کیے تھے جس میں سے دو اقساط میں 1 ارب 40 کروڑ روپے پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں، بقایا 60 کروڑ کی آخری قسط بھی جاری کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں جگلوٹ تا سکردو روڑ کے توسیعی منصوبے کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے تھے، بعد ازاں نئی حکومت کے قیام کے بعد نظرثانی شدہ بجٹ میں مختص شدہ بجٹ پر 3 ارب روپے کی کٹوتی کرتے ہوئے 5 ارب کی بجائے 2 ارب روپے رکھے گئے۔ دستاویز کے مطابق اس منصوبے پر جون 2018ء تک کل 5 ارب 40 کروڑ 52 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ جگلوٹ تا سکردو 167 کلومیٹر سڑک کے توسیعی منصوبے پر کل 32 ارب 32 کروڑ 56 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2020ء تک مکمل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 786080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش