0
Saturday 30 Mar 2019 23:56

مذہبی یا لسانی انتہاپسندی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے، ثروت اعجاز قادری

مذہبی یا لسانی انتہاپسندی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام کیلئے تعلیم، انصاف و امن کو یقینی اور انتہاپسندی کو ختم کرنا ہوگا، دعوؤں سے اب کام نہیں چلے گا، عوام کو عملی طور پر ریلیف نہیں ملا، تو عوام کا سیاسی جماعتوں سے اعتماد ختم ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں استحکام پاکستان و پاک فوج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادر کا کہنا تھا کہ دین کی سربلندی کیلئے کام کرنا ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے، سیکولر ازم کو فروغ دینے کی کوشش دین اسلام سے غداری ہے، انتہاپسندی پر یقین نہیں رکھتے، مگر سیکولر ازم کو بھی پروان چڑھنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی یا لسانی انتہاپسندی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان بناتے وقت قومیت کا نہیں، کلمہ طیبہ کا نعرہ لگا تھا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں مذہبی انتہاپسندی اور لسانی بنیادوں پر قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں، ہمیں اسلام و ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کا اتحا و یکجہتی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 786094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش